لاڑکانہ:شر، بوزدار برادری میں تصادم، 12 زخمی
لاڑکانہ (بیورورپورٹ) لاڑکانہ شہر کی سبزی منڈی میں شر اور بوزدار برادری کے دو گروہوں کے درمیان تصادم، اینٹوں اور لاٹھیوں کے استعمال سے دونوں برادریوں کے 12 افراد زخمی ہوگئے۔۔۔
جن میں شہمیر، غلام قادر، بختیار، ضمیر، محبت، علی رضا، پرویز، سراج شر، دلشاد بوزدار، مراد، عرض محمد، باسط علی، ساگر اور سکندر بوزدار شامل ہیں، جنہیں شہریوں نے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا۔ زخمی شہمیر شر کے مطابق سبزی کی بولی کے دوران بوزدار برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے حملہ کرکے ہمارے 9 افراد زخمی کردئیے ، ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ایس ایس پی واقعہ کا نوٹس لیں۔