اورنگی قصبہ اسلامیہ کالونی میں نشئی بھائی نے بہن کو قتل کر دیا،ملزم فرار
کراچی(اسٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)اورنگی قصبہ اسلامیہ کالونی گھر میں نشئی بھائی نے اپنی حقیقی بہن کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پیرآباد تھانے کے علاقے اورنگی قصبہ اسلامیہ کالونی نونہال اسکول کے قریب گھر سے خاتون کی لاش ملی جسے قتل کیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا، خاتون کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ایس ایچ او پیرآباد سراج خٹک نے بتایا کہ مقتولہ خاتون کی شناخت 35 سالہ حاویہ دختر بخت زمین کے نام سے کی گئی، مقتولہ خاتون شادی شدہ تھی اور اپنے میکے آئی ہوئی تھی۔ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتولہ خاتون کو اس کے حقیقی بھائی بیزوار نے قتل کیا، ملز نشے کا عادی ہے ۔