گلشنِ اقبال ٹاؤن:سینی ٹیشن اسٹاف کے اعزاز میں تقریبِ تقسیمِ اسناد و انعامات

گلشنِ اقبال ٹاؤن:سینی ٹیشن اسٹاف کے اعزاز میں تقریبِ تقسیمِ اسناد و انعامات

کراچی( اسٹاف رپورٹر)گلشنِ اقبال ٹاؤن کے زیرِ اہتمام عیدالاضحی 2026 کے صفائی آپریشن میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سینیٹیشن اسٹاف کے اعزاز میں تقریبِ تقسیمِ اسناد و انعامات کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گلشنِ اقبال ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ 2021 تک عیدالاضحی کے بعد گلشنِ اقبال کے مختلف علاقوں، خصوصاً وسیم باغ میں، کئی روز تک آلائشیں پڑی رہتی تھیں اور صفائی کی صورتحال انتہائی تشویشناک تھی۔ تاہم گزشتہ چار برسوں کے دوران سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور گلشنِ اقبال ٹاؤن کی مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ شہرِ کراچی میں عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن کی مجموعی صورتحال پر مختلف آرا سامنے آئی ہیں، تاہم گلشنِ اقبال ٹاؤن کے عوام نے اس سال صفائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ٹاؤن انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں