منشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)منشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، ملزمان سے آئس اور کرسٹل برآمد کرلی گئی۔
ایس ایس پی سٹی ڈاکٹر فرخ رضا کے مطابق ملزمان کی شناخت نور السلام، سعید الدین اور رسول بخش عرف بابا کے نام سے ہوئی ہے ۔ ملزمان کو علاقہ تھانہ بغدادی اور رسالہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کرلیے گئے ، مزید قانونی کاروائی کیلئے ملزمان تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔