کے ڈی اے لیبر رہنماؤں کی ڈی جی سے ملاقات

کے ڈی اے لیبر رہنماؤں  کی ڈی جی سے ملاقات

کراچی (این این آئی)کے ڈی اے کے سینئر لیبر رہنما محمد اقبال خان کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل آصف جان صدیقی سے ملاقات کی۔

وفد میں دیگر اہم رہنما محمد طارق فاروقی، محمد اسلم صدیقی اور خدا بخش سمیت دیگر سرگرم کارکنان بھی شامل تھے ۔اس اہم ملاقات کے دوران کے ڈی اے ملازمین کو درپیش مختلف مسائل، بالخصوص تنخواہوں، پنشن کی ادائیگی اور محکمانہ ترقیوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ سینئر رہنما محمد اقبال خان اور دیگر رہنماؤں نے ڈی جی کے ڈی اے سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن ہر ماہ کی 5 سے 10 تاریخ کے درمیان لازمی ادا کی جائیں۔ جس پر ڈی جی کے ڈی اے نے یقین دہانی کرائی کہ ملازمین کے ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد حل کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں