مردہ جانوروں کی چربی سے تیل گھی بنانے والی فیکٹری سربمہر

مردہ جانوروں کی چربی سے تیل  گھی بنانے والی فیکٹری سربمہر

کراچی (این این آئی)وزیر خوراک سندھ مخدوم محبوب الزمان کی ہدایت پر سندھ فوڈ اتھارٹی نے بھینس کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے مردہ جانوروں کی باقیات سے غیر معیاری تیل و گھی تیار کرنے والی فیکٹری کو سیل کر دیا۔۔۔۔

جبکہ موقع سے بھاری مقدار میں جانوروں کی چربی، خام مال، تیار شدہ تیل و گھی، مشینری اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔ کارروائی کے دوران فیکٹری میں موجود ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق خفیہ اطلاع پر کی جانے والی کارروائی میں انکشاف ہوا کہ مذکورہ یونٹ مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی کو پراسیس کرکے تیل و گھی تیار کر رہا تھا جسے مختلف ذرائع سے مارکیٹ میں سپلائی کیے جانے کا خدشہ تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں