مخصوص علاقے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ
کراچی (سٹی ڈیسک)عاشورہ میں کے الیکٹرک کی جانب سے مخصوص علاقوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ اور بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی تاریخوں میں توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔
۔371 فیڈرز کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں مجالس کا انعقاد یا جلوس کا گزر ہوگا۔ ان میں 244 درمیانے اور زیادہ نقصانات والے فیڈرز بھی شامل ہیں، جہاں شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ کی جاتی تھی، ان تمام فیڈرز پر 8 محرم کی شام سے 11 محرم کی صبح تک لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔کے الیکٹرک نے متعلقہ اداروں اور انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا ہے تاکہ جلوس کے راستوں اور مجالس کے مقامات پر بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا تکنیکی خرابی سے نمٹنے کے لیے اضافی تکنیکی وسائل بروئے کار لائے جائیں گے جبکہ آپریشنل ٹیمیں ہائی الرٹ رہیں گی۔