انجمن تاجران کا علی مرتضیٰ کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

 انجمن تاجران کا علی مرتضیٰ کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

کراچی (بزنس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران و آل سٹی تاجر اتحاد کے ترجمان محمداسماعیل لالپوریہ نے بلوچستان کے علاقہ دشت میں دہشتگروں کے ہاتھوں شہید ہونے والے تاجر علی مرتضیٰ کی شہادت پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے۔۔۔

 فیلڈ مارشل عاصم منیر، صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے دہشتگروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیاہے ۔اسماعیل لالپوریہ نے کہا ہے کہ ایک بے گناہ تاجر کا قتل پوری تاجر برادری کے قتل کے مترادف ہے اور اس سانحہ نے اس ملک اور بالخصوص کراچی کی تاجر برادری میں شدید غم و غصہ پایہ جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک جانب ہماری قیادتیں یہ دعوے کرتے نہیں تھک رہی ہیں کہ ملک میں امن قائم ہوگیا ہے تو دوسری جانب بلوچستان میں دہشتگرد آزاد معصوم شہریوں کو بے گناہ قتل کررہے ہیں ۔اسماعیل لالپوریہ نے کہا کہ سانحہ دشت کے ملزمان کو اگر کیفر کردار تک نہیں پہنچایا گیا اور ان دہشتگردوں کا قلعہ قمعہ نہیں کیا گیا تو ملک میں قیام امن اور معاشی خوشحالی ایک خواب بن کر راہ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پاک افواج اور حکومت پر اب یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ علی مرتضیٰ کے اہلخانہ کو انصاف فراہم کریں، انکی بیوہ جو اس واقعی میں شدید زخمی ہیں ان کو اعلیٰ طبی امداد فراہم کی جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں