ہاکس بے پر پکنک منانے آنے والی لڑکی ڈوب گئی

ہاکس بے پر پکنک منانے آنے والی لڑکی ڈوب گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہاکس بے فرنچ بیچ پارکنگ گراؤنڈ کے قریب سمندر میں پکنک منانے آئی لڑکی ڈوب گئی۔

 ایدھی بحری رضاکار کا خاتون کی تلاش میں سرچنگ آپریشن جاری سمندر میں ڈوبنے والی لڑکی کی شناخت 18 سالہ نازش کے نام سے ہوئی، ریسکیو حکام کے مطابق نازش کل شام اپنی فیملی کے ساتھ پکنک منانے آئی تھی کہ ڈوب گئی ڈوبنے والی لڑکی مشرف کالونی کی رہائشی ہے ۔ علاوہ ازیں سپرہائی وے براق پمپ کے قریب ٹریفک حادثہ تیز رفتار گاڑی کی کارگو بائیک کو ٹکر حادثے میں کارگو بائیک پر سوار دو افراد زخمی۔زخمیوں کی شناخت نظام اور عبید کے نام سے ہوئی جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں