سکھر میں سخت گرمی، واٹر پارکوں پرشہریوں کا رش بڑھ گیا

سکھر میں سخت گرمی، واٹر پارکوں پرشہریوں کا رش بڑھ گیا

سکھر(بیورو رپورٹ)سکھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ برقرار ہے، درجہ حرارت بڑھنے کے باعث شہری شدید متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ نہروں، واٹر پارکوں اور ہینڈ پمپوں پر رش بڑھ گیا ہے۔

ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر اور اس کے گردونواح میں موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی گرمی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے ۔ گرمی سے بچنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد نے نہروں اور نجی واٹر پارکوں کا رخ کرنا شروع کردیا، جبکہ ٹھنڈے مشروبات اور برف کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا۔ شہر کے فٹ پاتھوں پر مختلف مشروبات کی ریڑھیاں لگ گئی ہیں جبکہ شہری دھوپ سے بچنے کیلئے ٹھنڈی چھاؤں کی تلاش میں دکھائی دیتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں