بچوں میں ایچ آئی وی سندھ حکومت کی نااہلی،پی ٹی آئی
کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے نائب صدر رضوان نیازی نے کراچی کے کْلثوم بائی والیکا اسپتال میں درجنوں بچوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
یہ واقعہ سندھ حکومت کی بدترین نااہلی، ناقص انتظامی صلاحیت اور صحت کے شعبے میں برسوں سے جاری کرپشن کا المناک نتیجہ ہے ۔ معصوم بچوں کا ایسے موذی مرض میں مبتلا ہونا کسی بھی مہذب معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ ہے ، مگر سندھ حکومت اس سنگین معاملے پر بھی اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے ۔رضوان نیازی نے کہا کہ اگر سرکاری اسپتالوں میں علاج کے لیے آنے والے بچے بھی محفوظ نہ ہوں تو پھر عوام کس پر اعتماد کریں؟۔