ایپسما کے وفد کی صوبائی وزیر صہیب احمد بھرتھ سے ملاقات ،مسائل پر گفتگو
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)محکمہ مواصلات و تعمیرات پنجاب کے حکام نے واضح کیاہے کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات پنجاب بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹس جاری کرنے کا مجاز ادارہ نہیں ہے لہٰذا محکمہ اس نوعیت کے سرٹیفکیٹس جاری نہیں کرتا۔
یہ وضاحت آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر کاشف ادیب جاودانی، صدر لاہور و قصور چوہدری عباس اور مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد حسنین نے وزیر مواصلات و تعمیرات پنجاب صہیب احمد بھرتھ اور سیکریٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات راجہ جہانگیر انور سے ملاقات کے موقع پر کی گئی ،ملاقات کے دوران نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مختلف انتظامی مسائل، بالخصوص بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹس کے اجراء سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔