حمزہ ہمایوں نے بطور ایس ایس پی آپریشنز سیف سٹی چارج سنبھال لیا

حمزہ ہمایوں نے بطور ایس ایس پی  آپریشنز سیف سٹی چارج سنبھال لیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے بطور ایس ایس پی آپریشنز سیف سٹی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

انہوں نے تمام برانچ انچارجز کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں سیف سٹی ڈویژن میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران انہوں نے سیف سٹی کیمروں کے ذریعے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے ، جرائم پیشہ عناصر کی بروقت نشاندہی پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں