واٹر کارپوریشن ہیڈ آفس میں ملازمین کی سہولت کیلئے اے ٹی ایم نصب

واٹر کارپوریشن ہیڈ آفس میں ملازمین کی سہولت کیلئے اے ٹی ایم نصب

کراچی (آئی این پی)واٹر کارپوریشن کے ہیڈ آفس میں ملازمین کی سہولت کے لیے اے ٹی ایم مشین نصب کر دی گئی ہے، جس سے روزانہ ہیڈ آفس آنے والے ملازمین مستفید ہوں گے۔

حکام کے مطابق اس سے قبل ملازمین کو نقد رقم کے حصول کے لیے قریبی بینکوں یا دیگر اے ٹی ایم مراکز کا رخ کرنا پڑتا تھا، جس کے باعث وقت اور وسائل دونوں ضائع ہوتے تھے۔ نئی سہولت کی فراہمی کے بعد صارفین اب دفتر کے احاطے میں ہی چوبیس گھنٹے بینکنگ خدمات سے استفادہ کر سکیں گے ۔ ہیڈ آفس کے ملازمین نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے واٹر کارپوریشن کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اے ٹی ایم مشین کی تنصیب ان کا دیرینہ مطالبہ تھا، جس کی تکمیل سے روزمرہ مالی معاملات میں نمایاں آسانی پیدا ہوگی۔ اس موقع پر سی ایف او عمار علی خان نے کہا کہ ادارہ ملازمین کی فلاح و بہبود اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی جدید سہولیات کی فراہمی اور ادارے کی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام جاری رکھا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں