جیکب آباد:مبینہ بھتہ خوری کیخلاف شہریوں کا سڑکوں پر احتجاج

جیکب آباد:مبینہ بھتہ خوری  کیخلاف شہریوں کا سڑکوں پر احتجاج

جیکب آباد (نمائندہ دنیا)جیکب آباد میں مبینہ بھتہ خوری کے خلاف شہریوں نے سڑکوں پرنکل کر احتجاج کیا، مظاہرین نے بیج اٹھا رکھے تھے اور انصاف کی فراہمی کے لیے نعرے بازی کی۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ معشوق بنگلاڑی ان سے مبینہ بھتہ طلب کر رہا ہے ، جس کے باعث وہ شدید خوف کا شکار ہیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ محنت کش اور کاشتکار ہیں، بھتہ خوری کے باعث ان کا جینا دوبھر ہو گیا۔ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں