سیکریٹری اطلاعات کا ڈائریکٹوریٹ آف سوشل اینڈ ڈیجیٹل میڈیا کا دورہ
کراچی (سٹی ڈیسک)سیکریٹری اطلاعات سندھ کاشف گلزار شیخ نے ڈائریکٹوریٹ آف سوشل اینڈ ڈیجیٹل میڈیا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ادارے کی مجموعی کارکردگی۔۔۔
سوشل میڈیا مانیٹرنگ، ڈیجیٹل کمیونی کیشن، حکومتی پالیسیوں اور عوامی فلاحی اقدامات کی تشہیر، ڈیجیٹل کنٹینٹ کی تیاری اور مستقبل کے منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر سوشل اینڈ ڈیجیٹل میڈیا عزیز احمد ہکڑو نے سیکریٹری اطلاعات کو ڈائریکٹوریٹ کی ذمہ داریوں اور مختلف شعبوں کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اطلاعات معزالدین پیرزادہ، ڈائریکٹر اطلاعات (ایڈورٹائزمنٹ) محمد یوسف کابورو اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ سارنگ لطیف چانڈیو بھی موجود تھے ۔سیکریٹری اطلاعات سندھ نے ڈائریکٹوریٹ آف سوشل اینڈ ڈیجیٹل میڈیا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام تک درست، بروقت اور مستند معلومات کی فراہمی کے لیے جدید ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر حکمت عملی کو بروئے کار لانا ناگزیر ہے ۔