غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن، متعدد املاک مسمار و سیل

غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن، متعدد املاک مسمار و سیل

پی ای سی ایچ ایس میں تیسرے فلور پر قائم پینٹ ہاؤس مشینری کی مدد سے مسمار شہری جائیداد خریدنے یا تعمیر سے پہلے نقشے کی تصدیق کریں، ایس بی سی اے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات، عدالتی احکامات اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مختلف اضلاع میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد غیر مجاز تعمیرات کو مسمار اور کئی تجارتی و رہائشی املاک کو سیل کر دیا۔ضلع ایسٹ کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں واقع پلاٹ نمبر ایکس 2، بلاک 2 پر عدالتی احکامات کی تعمیل میں منظور شدہ نقشے سے ہٹ کر تعمیر کیے گئے دوسرے فلور کے کوریڈور کی غیر قانونی توسیع اور تیسرے فلور پر قائم غیر قانونی پینٹ ہاؤس کو گیس کٹر اور دیگر مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا گیا۔

ضلع ویسٹ کے علاقوں گلشنِ معمار اور محمد پور کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع مختلف پلاٹس پر غیر قانونی دوسری منزلوں، آر سی سی سلیب، کالم، شٹرنگ اور بلاک میسنری کو منہدم کیا گیاجبکہ ضلع ایسٹ میں پاکستان ایئر کریو سوسائٹی، اسکیم 33 میں غیر قانونی بلاک میسنری بھی ہٹا دی گئی۔سینٹرل کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ایک مقام پر گراؤنڈ فلور کی غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیا جبکہ دوسرے مقام پر غیر قانونی کمروں کی دیواریں ختم کر دی گئیں ۔ کارروائی کے دوران منظور شدہ نقشوں اور متعلقہ دستاویزات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ترجمان ایس بی سی اے نے شہریوں سے اپیل کی کہ  پلاٹ یا عمارت کی خرید و فروخت یا تعمیراتی کام شروع کرنے سے قبل اس کی قانونی حیثیت، منظور شدہ نقشے اور متعلقہ ادارے کی منظوری کی تصدیق ضرور کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...