سندھ ہائیکورٹ:تاریخی ورثہ قاضی ہاؤس پر حکم امتناع میں توسیع

سندھ ہائیکورٹ:تاریخی ورثہ  قاضی ہاؤس پر حکم امتناع میں توسیع

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے ثقافتی ورثہ قرار دیے گئے قاضی ہاؤس میں مبینہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف دائر درخواست پر جاری حکمِ امتناع میں توسیع کرتے ہوئے مزید سماعت اگست کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

درخواست گزاروں دارا بشیر خان، سراج میمن اور الماس نوید کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے قاضی ہاؤس پر تین منزلہ تعمیرات کی اجازت دی ہے جو قانون کے خلاف ہے ۔ درخواست میں کہا گیا کہ قاضی ہاؤس سندھ کے ثقافتی ورثے میں شامل عمارت ہے ، اس لیے اس پر نئی تعمیرات کی اجازت نہیں دی جا سکتی، نئی تعمیرات سے اس تاریخی عمارت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...