جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر کیلئے انٹرویوز مکمل

جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر کیلئے انٹرویوز مکمل

40سے زائد امیدواروں کا مقابلہ، تلاش کمیٹی جلد 3 نام وزیر اعلیٰ کو بھجوائے گی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کی سب سے بڑی یونیورسٹی جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کی تقرری کیلئے انٹرویوز کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ 40 سے زائد امیدوار اپنی قسمت آزمانے انٹرویو کیلئے تلاش کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے ، انٹرویوز مکمل ہونے کے بعد تلاش کمیٹی تین موزوں امیدواروں کے نام کنٹرولنگ اتھارٹی وزیر اعلی سندھ کو بھجوائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان انٹرویوز میں تجربے اور قابلیت کی بنیاد پر مقابلہ انتہائی سخت رہا اور تلاش کمیٹی کو کئی ایک پوٹینشل امیدواروں میں سے کسی تین کے انتخاب میں اتفاق رائے کرنا مشکل ہورہا ہے ۔

بتایا جارہا ہے کہ نوید شیخ، سیف الرحمن، این ای ڈی یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر شہنیلا زرداری، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد کے وائس چانسلر معظم علی خان، میٹروپولیٹن یونیورسٹی کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی، لیاری یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر حسین مہدی، ایچ ای سی کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیا القیوم، ڈاکٹر شبیب الحسن، ڈاکٹر انیلا امیر ملک اور ڈاکٹر بلقیس گل سمیت کچھ اور بھی ایسے امیدوار ہیں جو انٹرویوز کے بعد اب پوٹینشل امیدواروں کی فہرست میں شامل ہیں۔یاد رہے کہ جامعہ کراچی کے موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی انٹرویو میں شریک نہیں ہوئے ،ان کے عہدے کی مدت 28 جولائی کو پوری ہورہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...