یلو لائن کرپشن کیس:ملزم کو این او سی دینے پراسسٹنٹ پراسیکیوٹر وضاحت طلب

یلو لائن کرپشن کیس:ملزم کو این او سی دینے پراسسٹنٹ پراسیکیوٹر وضاحت طلب

پراسیکیوٹر جنرل کا سخت نوٹس، کسی مقدمے کا پراسیکیوٹر ازخود این او سی دینے کا مجاز نہیں، شبیر شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بی آر ٹی یلو لائن منصوبے میں مبینہ کرپشن کیس کے مرکزی ملزم ضمیر احمد عباسی کی درخواستِ ضمانت پر نو آبجیکشن (این او سی)جمع کرانے پر پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے اسسٹنٹ پراسیکیوٹر جنرل عبدالغفار کلہوڑو سے وضاحت طلب کر لی۔ پراسیکیوٹر جنرل سندھ کے دفتر سے جاری نوٹس کے مطابق عبدالغفار کلہوڑو کو صوبائی اینٹی کرپشن عدالت کراچی میں ضمیر احمد عباسی کے خلاف درج مقدمے کی پیروی سونپی گئی تھی۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ہیڈ آفس کی واضح ہدایات کے باوجود اسسٹنٹ پراسیکیوٹر جنرل نے ملزم کی ضمانت کی درخواست میں نو آبجیکشن جمع کرایا جو محکمانہ پالیسی اور جاری ہدایات کی خلاف ورزی ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل سندھ کے مطابق مذکورہ اقدام بدانتظامی، حکم عدولی اور ہیڈ آفس کی قانونی ہدایات کی نافرمانی کے زمرے میں آتا ہے جو محکمہ پراسیکیوشن کے نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ معیار کے منافی ہے ۔پراسیکیوٹر جنرل سندھ کے دفتر س جاری نوٹس میں عبدالغفار کلہوڑو کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نوٹس موصول ہونے کے پانچ روز کے اندر تحریری وضاحت پیش کریں کہ ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کیوں نہ کی جائے ۔ پراسیکیوٹر جنرل شبیر شاہ کا کہنا ہے کہ کسی مقدمے کا پراسیکیوٹر ازخود این او سی دینے کا مجاز نہیں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...