حکومت مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کرے ، شاہد غوری

حکومت مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کرے ، شاہد غوری

کراچی(این این آئی)پاکستان سنی تحریک کے نائب سربراہ محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر کے عوام بنیادی شہری سہولیات سے محروم ہیں، لہٰذا حکومت دعووں اور اعلانات کے بجائے عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کرے۔

 انہوں نے کہا کہ نمائشی سرگرمیوں یا وقتی اقدامات سے نہ کراچی کے مسائل حل ہوں گے اور نہ ہی پورے صوبے کے عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے گا۔اپنے ایک بیان میں محمد شاہد غوری نے کہا کہ کراچی کو ترقیاتی منصوبوں کے نام پر شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جن منصوبوں کو چند ماہ میں مکمل ہونا چاہیے تھا، وہ کئی برس گزرنے کے باوجود پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکے ، جس کے باعث شہری ٹریفک جام اور روزمرہ زندگی میں شدید پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...