ملیر ندی پل پر ٹریفک دو روز کے لیے معطل

ملیر ندی پل پر ٹریفک دو روز کے لیے معطل

پل پر ترقیاتی و تعمیراتی کام آج اور کل صبح 7تا شام 7بجے جاری رہے گا ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے متبادل راستوں کا اعلان

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)زیرِ تعمیر ملیر ایکسپریس وے منصوبے کے سلسلے میں قومی شاہراہ پر واقع ملیر ندی پل پر ترقیاتی و تعمیراتی کام 18 اور 19 جولائی کو صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک جاری رہے گا جس کے باعث ملیر ندی پل کے دونوں اطراف (آمد و رفت) کو مذکورہ اوقات میں ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند رکھا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سے شہریوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ زیرِتعمیرملیر ایکسپریس وے منصوبے کے سلسلے میں قومی شاہراہ پر واقع ملیر ندی پل پر ترقیاتی و تعمیراتی کام ہفتے (آج) اوراتوار (کل) کو صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک جاری رہے گا۔

تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران، ملیر سٹی ٹریفک سیکشن کی حدود میں واقع ملیر ندی پل کے دونوں اطراف (آمد و رفت) کو مذکورہ اوقات میں ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند رکھا جائے گا تاکہ ترقیاتی کام محفوظ، مؤثر اور بروقت مکمل کیا جا سکے ۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے متبادل راستوں کا اعلان کیا گیا ہے ، ٹریفک پولیس کے مطابق قائدآباد سے آنے والی ٹریفک شارعِ بھٹو پر یوٹرن لے کر شہرِ ملیر کی جانب اپنی منزل تک جا سکتی ہے ۔قومی شاہراہ پرواقع ملوک ہوٹل سے آنے والی ٹریفک ملیر ندی پل کے نیچے سے گزرتے ہوئے اسٹیل ملز کی جانب جا سکتی ہے ۔شہریوں سے گزارش ہے کہ سفر کے دوران متبادل راستوں کا استعمال کریں، ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...