اکیڈمی جانے والی بچیوں سے واردات میں ملوث گروہ کا کارندہ گرفتار
اکیڈمی جانے والی بچیوں ملزمان نے اسلحے کے زور پر بچیوں سے موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹیں اور فرار ہو گئے تھےسے واردات میں ملوث گروہ کا کارندہ گرفتار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اکیڈمی جانے والی بچیوں سے واردات میں ملوث گروہ کے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ گلشن اقبال میں بچیوں سے واردات کی تھی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں علاقے گلستانِ جوہر میں پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے اکیڈمی جانے والی بچیوں سے لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث خطرناک گروہ کے اہم کارندے کو گرفتار کر لیا ہے ۔پولیس حکام نے بتایا کہ حال ہی میں سوشل میڈیا اور میڈیا پر وائرل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کی گئی، جس کے بعد جوہر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی اکبر کو دھر لیا۔ملزم کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم نے اپنے دیگر مفرور ساتھیوں کے ہمراہ 26 جولائی کو گلشنِ اقبال کے علاقے میں معصوم بچیوں کو اس وقت نشانہ بنایا تھا جب وہ اکیڈمی جا رہی تھیں۔ملزمان نے اسلحے کے زور پر بچیوں سے موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹیں اور موقع سے فرار ہو گئے تھے ۔ پولیس نے ملزم علی اکبر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ، جبکہ واردات میں ملوث اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments