قومی شاہراہ محراب پور کے قریب ڈکیتی، مزاحمت پرٹرک ڈرائیور زخمی

قومی شاہراہ محراب پور کے قریب ڈکیتی، مزاحمت پرٹرک ڈرائیور زخمی

محراب پور(نمائندہ دنیا)قومی شاہراہ پر ٹرک ڈرائیور اور کلینر کو لوٹ لیا گیا،لغاری تھانے کی حدود میں قومی شاہراہ پر تاج پٹرول پمپ کے۔۔۔

 پاس دو موٹر سائیکل پر سوارچار رہزنوں نے ٹرک کو روک کر ڈرائیور محمد افضل اور کلینر سے لوٹ مار کی اور مزاحمت پر ڈرائیور کو ٹانگ میں گولی مار دی،رہزن نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر بآسانی فرار ہوگئے ، ڈرائیور کے مطابق وہ پنجاب جا رہے تھے رہزن جدید اسلحے سے لیس تھے ، پولیس کے مطابق وہ تحقیقات کر رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...