ماچھیوال : ڈکیتی کے بعد فرار ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی گرفتار
ماچھیوال (نامہ نگار) پولیس نے 26 مقدمات میں مطلوب ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
نامعلوم ملزم نے اسلحہ کے زور پر موڑ 6 ڈبلیو بی کے قریب ایک شہری سے نقدی اور پرس چھیننے کی واردات کی اور اڈہ ماچھیوال کی جانب فرار ہوگیا۔ 15 کی کال پر پولیس تھانہ ماچھیوال اور شہریوں نے ملزم کا تعاقب شروع کردیا۔ پولیس اور عوام کے تعاقب کے دوران فرار ملزم تیز رفتاری اور بوکھلاہٹ کے باعث 561 ای بی کے پختہ کھال سے ٹکرا گیا، جسے پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments