ویمن یونیورسٹی ملتان میں یوم آزادی کی پروقار تقریب آج ہوگی

ویمن یونیورسٹی ملتان میں یوم آزادی کی پروقار تقریب آج ہوگی

ملتان (خصوصی رپورٹر) ویمن یونیورسٹی ملتان میں یوم آزادی پاکستان کی پروقار تقریب آج 14 اگست کو منعقد ہوگی۔

ترجمان کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز کے زیر اہتمام تقریب فاطمہ جناح ہال، کچہری کیمپس میں صبح 7 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوگی، جبکہ پرچم کشائی کی تقریب صبح 8 بجے ہوگی۔تقریب کا آغاز قومی ترانے، گارڈ آف آنر اور ملکی سلامتی، خوشحالی و پائیداری کے لئے دعا سے ہوگا۔ بعد ازاں تلاوت قرآن پاک بمعہ ترجمہ، نعت رسول مقبول ﷺ، ملی نغمے اور اردو و انگریزی میں تقاریر پیش کی جائیں گی۔ترجمان کے مطابق تقریب کے اختتامی کلمات وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر سیدہ شاہدہ بتول ادا کریں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...