ہنگورجا شہر میں سود خوروں کاجال، نوجوانوں کوپھنسانے لگے
پھنسے نوجوانوں صدام، رضوان کا اقدام خودکشی، بروقت اسپتال پہنچانے سے حالت بہترچندروز قبل محکمہ صحت کاملازم روہڑی کینال میں کودچکا، انتظامیہ نے کوئی ایکشن نہیں لیا
محراب پور (نمائندہ دنیا)ہنگورجا شہر میں سود خور مافیا نے اپنا جال پھیلا دیا، جہاں نوجوانوں کو اپنا شکار بنانے لگے ہیں، جس کے باعث خود کشی کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔ ہنگورجا تھانے کی حدود ہنگورجا شہر میں صدام بگھیو نامی نوجوان نے سود خوروں سے تنگ آکر زہریلی کیٹرے مار دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی، ورثاء نے نوجوان کوبروقت اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹر نے طبی امداد دی ،نوجوان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ، ہنگورجا شہر میں مزید ایک اور نوجوان نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی، جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد خیر پورکے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، دو روز قبل پی پی ایچ آئی (محکمہ صحت) میں ملازم رضوان علی سولنگی نے روہڑی کینال میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی تھی، ذرائع کے مطابق ہنگورجا شہر پر سود خور مافیا نے اپنا شکنجہ کسا ہوا ہے ، موبائل پر ڈیجیٹل ،بکی،کرکٹ، فینسی، آکڑا جوا سے نوجوان کنگال ہو رہے ہیں جوسود خور مافیا کے ہتھے چڑھ کر سود کی عدم ادائیگی پر اقدام خودکشی پر مجبور ہو رہے ہیں ۔ اس حولاے سے خبروں کی مسلسل اشاعت کے باوجود انتظامیہ نے سود خوروں کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments