حیدر آباد:مال بردار ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال پراسمال ٹریڈرز کوتحفظات

حیدر آباد:مال بردار ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال پراسمال ٹریڈرز کوتحفظات

حکومت بامقصد مذاکرات، فریقین کیلئے قابل عمل، مستقل حل نکالے ، سلیم میمنہڑتال سے خام صنعتی مال، آئرن، اسٹیل سمیت ضروری اشیا کی ترسیل معطل، بیان

حیدرآباد (بیورو رپورٹ)چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد سلیم میمن نے ملک بھر میں جاری مال بردار ٹرانسپورٹرز اور آئل ٹینکرز کی ہڑتال پراپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں کے ساتھ فوری اور بامقصد مذاکرات کیے جائیں اور تمام فریقین کے لیے قابلِ عمل اور مستقل حل نکالا جائے ، تاکہ ملک کی صنعتی و تجارتی سرگرمیوں اور سپلائی چین کو مزید متاثر ہونے سے بچایا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں چار لاکھ سے زائد مال بردار گاڑیوں کی نقل و حرکت معطل ہونے سے کراچی کی بندرگاہوں سے ملک کے مختلف علاقوں خصوصاً سندھ کے صنعتی و تجارتی مراکز تک خام مال، صنعتی سامان، مشینری، آئرن و اسٹیل، تعمیراتی سامان اور دیگر ضروری اشیا کی ترسیل متاثر ہورہی ہے ۔ سلیم میمن نے کہا کہ حیدرآباد کی چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتیں، تاجر اور کاروباری ادارے کراچی کی بندرگاہوں اور ملک کے دیگر صنعتی مراکز سے خام مال اور تجارتی سامان کی بروقت ترسیل پر انحصار کرتے ہیں۔ ٹرانسپورٹ کی مسلسل بندش سے خام مال کی قلت، مال کی ترسیل میں تاخیر، اضافی فریٹ اور اسٹوریج اخراجات، کاروباری آرڈرز کی تکمیل میں رکاوٹ اور پیداواری سرگرمیوں میں کمی جیسے مسائل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے تاجروں اور ایس ایم ایز کیلئے یہ صورتحال زیادہ تشویشناک ہے کیونکہ محدود ورکنگ کیپٹل اور ذخیرہ کی محدود سہولیات سے وہ طویل عرصے تک سپلائی چین میں رکاوٹ برداشت نہیں کرسکتے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...