ایچ آئی وی کیس، ڈاکٹرز کی انکوائری کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس

 ایچ آئی وی کیس، ڈاکٹرز کی انکوائری کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے ولیکا اسپتال میں زیر علاج بچوں میں ایچ آئی وی پھیلنے کے معاملے کی انکوائری کے خلاف اسپتال کے ڈاکٹر غلام مصطفیٰ ابڑو اور ۔۔۔

شازیہ الطاف کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر غلام مصطفیٰ ابڑو اور شازیہ الطاف کے جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست میں سیسی، سیکریٹری صحت، چیف سیکریٹری سندھ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ۔ درخواست گزاروں کے وکیل نعیم اقبال ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ سیسی کی جانب سے دونوں درخواست گزاروں کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خدشہ ہے کہ شوکاز نوٹس درخواست گزاروں کے خلاف کارروائی کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔ درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی کہ شوکاز نوٹس اور انکوائری کے معاملے میں قانون کے مطابق مناسب احکامات جاری کیے جائیں۔ عدالت نے درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...