سندھ ہائیکورٹ کا ہاؤس جاب فزیو تھراپسٹ کے حق میں فیصلہ

سندھ ہائیکورٹ کا ہاؤس جاب فزیو تھراپسٹ کے حق میں فیصلہ

ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کے برابر ماہانہ معاوضہ ادا، مستقل پالیسی وضع کرنیکا حکم9سال سے فزیو تھراپسٹ کو جاب کے دوران معاوضہ نہیں مل رہا، وکیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے جناح اسپتال میں ہاؤس جاب کرنیوالے فزیوتھراپسٹ کو ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کے برابر ماہانہ معاوضہ اداکرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے سندھ حکومت کو ہاؤس جاب کرنیوالے فزیوتھراپی ڈاکٹرز کیلئے مستقل پالیسی وضع کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ عدالت میں ڈاکٹر سمیہ قاضی سمیت 53 فزیوتھراپی ڈاکٹرز کی جانب سے ہاؤس جاب کے دوران ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کے برابر معاوضہ نہ ملنے کیخلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست گزاروں کے وکیل قاضی علی اطہر نے مؤقف اختیار کیا کہ سندھ میں فزیوتھراپی ڈاکٹرز کیلئے ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کی طرح 5 سالہ تعلیم ضروری ہے ۔ فزیوتھراپی ڈاکٹرز کیلئے بھی 5 سالہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد ہاؤس جاب لازمی ہے ۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فزیوتھراپی کے گریجویٹ کو ڈاکٹر آف فزیوتھراپی بھی قرار دیا گیا، تاہم 9 سال سے فزیوتھراپسٹ کو ہاؤس جاب کے دوران کوئی معاوضہ نہیں مل رہا۔ قاضی علی اطہر کے مطابق ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کو ہاؤس جاب کے دوران 69 ہزار روپے ماہانہ معاوضہ ادا کیا جاتا ہے ، لیکن فزیوتھراپی ڈاکٹرز کو اس مساوی تربیتی مدت کے باوجود معاوضہ نہیں دیا جاتا۔ عدالت نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے جناح اسپتال انتظامیہ کو ہاؤس جاب کرنیوالے فزیوتھراپسٹ کو ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کے برابر معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیدیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے سندھ حکومت کو ہدایت کی کہ فزیوتھراپی ڈاکٹرز کیلئے ہاؤس جاب کے دوران ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کے مساوی معاوضے کی مستقل پالیسی بھی وضع کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...