پاکستان کوحقیقی اسلامی و فلاحی ریاست بنانا ذمہ داری ، منعم ظفر

پاکستان کوحقیقی اسلامی و فلاحی ریاست بنانا ذمہ داری ، منعم ظفر

یومِ آزادی تجدیدِ عہد کا دن، نظریاتی اساس وسالمیت کے تحفظ کا عزم کرنا ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ پاکستان کا تحفظ، استحکام، تعمیر و ترقی اور اسے حقیقی معنوں میں ایک اسلامی و فلاحی ریاست بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔پاکستان محض جغرافیائی خطے کا نام نہیں بلکہ ایک نظریے اور مقصد کے تحت حاصل کیا گیا ملک ہے ۔ یومِ آزادی محض جشن منانے کا دن نہیں بلکہ تجدیدِ عہد کا دن ہے ۔ ہمیں اس موقع پر عہد کرنا چاہیے کہ ہم پاکستان کی نظریاتی اساس، آزادی، خودمختاری اور سالمیت کی حفاظت کریں گے ۔ہر فرد اپنے آپ سے سوال کرے کہ کیا پاکستان اس لیے حاصل کیا گیا تھا کہ ہم انگریزوں کی غلامی سے نکل کر وڈیروں، جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کی غلامی میں آ جائیں؟ پاکستان کے نوجوان اور طلبہ ملک کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔ قوموں کی تعمیر میں نوجوان نسل بنیادی کردار ادا کرتی ہے ، اس لیے طلبہ کو اپنی تعلیم کے ساتھ کردار سازی، نظم و ضبط، محنت، دیانت اور خدمتِ وطن کو بھی اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ  کے تحت آرٹس لابی جامعہ کراچی میں منعقدہ آزادی فیسٹا 2026ء کی تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...