گھر کی چھت سے 22سالہ نوجوان علی حسن کی لاش برآمد

گھر کی چھت سے 22سالہ نوجوان علی حسن کی لاش برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نارتھ کراچی سیکٹر سی 7 میں گھر کی چھت سے 22 سالہ نوجوان علی حسن کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

 ریسکیو حکام کے مطابق لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق متوفی مبینہ طور پر آئس کے نشے کا عادی تھا اور اپنے دوست کی چھت پر گیا تھا۔ دوست نے اہلخانہ کو اطلاع دی کہ علی حسن بے ہوش حالت میں پڑا ہے ، اہلخانہ کے پہنچنے پر اس کی موت ہو چکی تھی۔پولیس کے مطابق دوست نے ابتدائی بیان میں نوجوان کے گرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ واقعے کا پوسٹ مارٹم جاری ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...