گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد کے کانسٹی ٹیوئنٹ کالج کا افتتاح
حیدر آباد (ڈسٹرکٹ ڈیسک) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد کے کانسٹی ٹیوئنٹ کالج کا باقاعدہ افتتاح کردیاگیا، جس کے ساتھ ہی کالج میں تعلیمی سرگرمیوں کا باضابطہ آغاز ہوگیا اور طلبہ کے لیے باقاعدہ کلاسز بھی شروع کردی گئیں۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان نے کانسٹی ٹیوئنٹ کالج کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی معیاری تعلیم کی فراہمی اور طلبہ کے لیے بہتر تعلیمی مواقع پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دے گی۔ کالج کو ایک مثالی تعلیمی ادارے کے طور پر ترقی دی جائے گی، جہاں طلبہ کو سازگار تعلیمی ماحول، بہتر سہولیات اور معیاری تدریسی مواقع فراہم کیے جائیں گے ۔اس موقع پر کالج کے بورڈ آف گورنر کے رکن امین یوسف، پروفیسر ڈاکٹر نیلوفر شیخ، پروفیسر ڈاکٹر عبدالقادر، امین یوسف، ڈاکٹر اشفاق قریشی، بریگیڈیئر عامر زاہد،عبدالرحمن راجپوت، ڈینز، کالج پرنسپل، شعبہ جات کے سربراہان، ڈائریکٹرز، فیکلٹی ممبران اور طلبہ بھی موجود تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments