دڑو:جھوٹا مقدمہ بنانے کا خمیازہ تھانیدار کے خلاف مقدمہ درج
دڑو(نمائندہ دنیا)دڑو تھانے کے سابق ایس ایچ او انسپکٹر ذوالفقار علی شر کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں دڑو تھانے کے موجودہ ایس ایچ او انسپکٹر عبدالمجید چھٹو کی مدعیت میں دڑو تھانے پر مقدمہ درج کیا گیا۔
فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج سجاول کی عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد ایس ایچ او ذوالفقار علی شر روپوش ہوگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments