کنڈیارو:قومی شاہراہ پروین، ٹرالر تصادم، 2 جاں بحق، 12 زخمی
ایک زخمی کی حالت نازک، گمبٹ منتقل، وین کنڈیارو سے مورو جا رہی تھیسجاول بائی پاس ملاح چوک پرمزدا، ڈمپر کی ٹکر، 6زخمی، 3کی حالت نازک
کنڈیارو، بدھوتالپر (نمائندگان دنیا)کنڈیارو اور سجاول میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے ۔ کنڈیارو میں قومی شاہراہ پر شاہ جمال پٹرول پمپ کے قریب وین اور ٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ بارہ افراد زخمی ہوئے ۔ حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ مسافر وین کنڈیارو سے مورو جا رہی تھی کہ شاہ جمال پٹرول پمپ کے قریب ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں محمد بخش ولد دھنی بخش اور فدا حسین ولد صدام سولنگی جاں بحق ہوگئے ، جبکہ امیر علی، اصغر جہیجو، عبداللہ، مختار خاصخیلی سمیت 12 افراد زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے مزید علاج کے لیے گمبٹ منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب سجاول بائی پاس ملاح چوک کے مقام پر مزدا اور ڈمپر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے ، حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا۔ اسپتال میں تین زخمیوں اکمل، صابر اور زاہد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں ابتدائی طبی امداد دیکر کراچی منتقل کیا گیا۔ جبکہ دیگر تین زخمیوں میں سدیر، شاہ خالد اور بشام شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں تمام زخمیوں کا تعلق کراچی سے ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments