جیکب آباد:حادثے جاں بحق نوجوان کاجرگہ، چانڈیا برادری پر20لاکھ جرمانہ
جیکب آباد (نمائندہ دنیا)حادثے میں جاں بحق نوجوان امتیاز حسین پنہور کے ورثاء اور چانڈیا برادری کے سرور چانڈیو کے درمیان پنہور ہاؤس میں سردار چنگیز خان پنہور کی سربراہی میں جرگہ ہوا۔
جس میں پنہور برادری کے نوجوان کو چانڈیا برادری کی جانب سے دی جانیوالی مبینہ دھمکیوں کی آڈیو ریکارڈنگز بطور ثبوت پیش کی گئیں جن کی بنیاد پر جرگے میں چانڈیا برادری کو قصوروار قرار دیتے ہوئے 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جرگے میں چانڈیو فریق کی جانب سے معافی مانگنے پر 2 لاکھ روپے معاف کردیئے گئے جبکہ باقی رقم دو اقساط میں ادا ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments