جنرل ہسپتال: 50لاکھ کی ادویات کاعطیہ انتظامیہ کے سپرد

 جنرل ہسپتال: 50لاکھ کی ادویات  کاعطیہ انتظامیہ کے سپرد

لاہور(سٹاف رپورٹر)مخیر شخصیات نے جنرل ہسپتال کیلئے 50لاکھ روپے مالیت کی ادویات کا عطیہ انتظامیہ کے سپرد کر دیا جوآؤٹ ڈور کے مریضوں میں تقسیم کی جائیں گی۔

ادویات کی وصولی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل فاروق افضل نے کہا کہ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے والے ہی معاشرے کا اصل حسن ہیں۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین،ڈاکٹر ثمینہ توفیق،ڈاکٹر عمارہ اختر،ڈاکٹر کوثر شاہین،ڈاکٹر عبدالعزیز،صائمہ فتح اورعدیل سرفراز سمیت ہیلتھ پروفیشنلز بھی موجود تھے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...