ڈاکٹرز اور ملازمین کے امور بارے موبائل ایپ متعارف

 ڈاکٹرز اور ملازمین کے امور بارے موبائل ایپ متعارف

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) محکمہ صحت پنجاب نے ڈاکٹرز اور ملازمین کو سرکاری امور کے سلسلے میں دفاتر کے چکر لگانے سے نجات دلانے کیلئے موبائل ایپ متعارف کرا دی۔

ڈاکٹرز و ملازمین مختلف سرکاری درخواستیں گھر بیٹھے آن لائن جمع کرا سکیں گے ۔ موبائل ایپ کے ذریعے ریٹائرمنٹ، ڈیپوٹیشن، ٹرانسفر اور پروموشن سے متعلق درخواستیں جمع کرائی جا سکیں گی، جبکہ ایکسٹینشن، رخصت، مالی واجبات اور دیگر امور کے لیے بھی آن لائن درخواست دینے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...