اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے الیکشن 17ستمبر کو ہونگے
عبداللہ ریئل سٹیٹ اینڈ بلڈرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرعبدالقدوس ایگزیکٹو ممبر کیلئے لڑینگے
اسلام آباد (دنیا رپورٹ ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے سالانہ انتخابات میں عبداللہ ریئل سٹیٹ اینڈ بلڈرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عبدالقدوس خان سواتی نے ایگزیکٹو ممبر کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ۔ عبدالقدوس نے متعدد تاجر رہنماؤں کے ہمراہ ریلی کی صورت میں الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ۔ اس موقع پر تاجر برادری کی جانب سے ان کی حمایت کا اعلان بھی کیا گیا۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سالانہ انتخابات کے لئے پولنگ 17 ستمبر کو ہو گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments