کمشنر کا شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ

کمشنر کا شہر میں جاری ترقیاتی  منصوبوں کا تفصیلی معائنہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

اس سلسلہ میں انہوں نے خوشاب روڈ، سٹی روڈ، پریس روڈ، کمپنی باغ، جنرل بس اسٹینڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن بی بلاک اور فاطمہ جناح روڈ کا دورہ کیا اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔کمشنر حافظ شوکت علی نے جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار سست ہونے پر ایم ڈی واسا اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار فوری طور پر تیز کی جائے اور منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ۔

انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے واسا اور میونسپل کارپوریشن کے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے نکاسی آب کے نظام کو مزید موثر بنانے کے لیے ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...