کراچی بار ایسوسی ایشن کا آج مکمل ہڑتال کا اعلان
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی بار ایسوسی ایشن نے وکیل شکیل مجید شیخ کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری نہ ہونے کے خلاف ہفتہ (آج) کو مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا۔
کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بار نے شکیل مجید شیخ ایڈووکیٹ کی مبینہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث قاتلوں، سہولت کاروں اور ماسٹر مائنڈز کی گرفتاری کے لیے سندھ پولیس کو 48 گھنٹے کا وقت دیا تھا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود سندھ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی اطمینان بخش یا ٹھوس پیش رفت دکھانے میں ناکام رہی ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہڑتال کے دوران صرف فوری نوعیت کے ضمانت کے مقدمات چیمبرز میں چلائے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments