ایشیائی ترقیاتی بینک زرعی منصوبوں میں تعاون پر متفق
زراعت اور قدرتی وسائل کے شعبے میں موثر اقدامات جاری ،جام خان صوبائی وزیر سے حکام کی ملاقات،زرعی پیداوار میں اضافے کے اقدامات کاجائزہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر منصوبہ بندی و ترقیات جام خان شورو کی زیرِ صدارت ایشیائی ترقیاتی بینک کے حکام کے ساتھ اہم اجلاس سندھ آرکائیوز کامپلیکس دفتر میں منعقد ہوا، جس میں سندھ میں زراعت، قدرتی وسائل کی ترقی، زرعی مشینی کاری, ویلیو چینز اور پائیدار ترقیاتی منصوبہ بندی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے پرنسپل نیچرل ریسورسز اینڈ ایگریکلچر اکانومسٹ شنگو کیمورا، ایگریکلچر اینڈ نیچرل ریسورسز آفیسر عمر سعید، اے ڈی بی کے کنسلٹنٹ کاظم سعید اور کنسلٹنٹ بنارس خان نے شرکت کی۔اجلاس میں سندھ کے زرعی شعبے کی ترقی، جدید زرعی مشینری اور ٹیکنالوجی کے فروغ، قدرتی وسائل کے مؤثر اور پائیدار استعمال، زرعی پیداوار میں اضافے ، ویلیو چینز کو مضبوط بنانے اور کسانوں کو مارکیٹ سے بہتر طور پر منسلک کرنے کے حوالے سے ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے تعاون اور ممکنہ اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت زراعت اور قدرتی وسائل کے شعبے میں پائیدارترقی،جدید ٹیکنالوجی اور زرعی مشینی کاشت کاری کے فروغ، کسانوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافے اور زرعی ویلیو چینز کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے ۔ ۔اجلاس میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے اور سندھ میں زراعت و قدرتی وسائل سے متعلق ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments