فوڈ سیفٹی اور غذائیت کی کمی کو دور کر نے کے اقدامات کا جائزہ
میانوالی (نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عمر فاروق کی زیر صدارت نیو ٹریشن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں فوڈ سیفٹی اور غذائیت کی کمی کو دور کر نے کے سلسلہ میں کیئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اس حوالہ سے اپنے اپنے محکموں کے لاگ ان اؤپن کرکے ڈیش بورڈ کو فعال کریں اور گزشتہ سال کے تین ما ہ کے ڈیٹا کو وہاں پر اپ لوڈ کیا جا ئے اور پھر باقاعدگی سے ہر ما ہ کی رپورٹس آن لائن بھجوائی جا ئیں تا کہ غذائیت کی کمی کے سلسلہ میں کئے جا نیوالے اقدامات کی موئثر انداز میں بر وقت تکمیل اور اہداف کو یقینی بنا یا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments