ڈپٹی کمشنر کا متعلقہ افسران کے ہمرا ہ میانوالی شہر کا دورہ
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کا متعلقہ افسران کے ہمرا ہ شہر کا دورہ۔ڈپٹی کمشنر نے جہاز چوک تاسرگودہا موڑ کا دورہ کیا۔
انہوں نے سی او ایم سی کو ہدایت کی کہ جنرل بس اسٹینڈ کے سامنے فٹ پاتھ کی ٹف ٹائل کی فوری مر مت کرائی جا ئے ۔انھوں نے سیکرٹری آر ٹی اے کو ہدایت کی کہ ٹرانسپورٹرز و رکشہ ڈرائیوارز حضرات کو سختی سے متنبہ کیا جا ئے کہ وہ مین اور سروس روڈ پر مسافر گاڑیوں اور رکشوں کو ہر گز کھڑا نہ کریں ۔اور جو ڈرائیوارز حضرات ایس او پیز کی خلاف ورزی کریں ان کی گاڑیوں کو بند کر دیا جا ئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے سی او ایم سی کو سنٹر میڈیم میں لگے پودوں کی مناسب دیکھ بھال جبکہ ستھر اپنجاب حکام کو روڈ کے اطراف صفائی ستھرائی یقینی بنا نے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments