ترقیاتی منصوبوں کے معیارکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چودھری کی زیرِ صدارت وزیراعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ضلع سرگودھا کی چاروں تحصیلوں بھیرہ، بھلوال، سلانوالی اور ساہیوال میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
اجلاس میں مختلف منصوبوں پر اب تک ہونے والی پیشرفت، جاری و استعمال شدہ فنڈز اور آئندہ درکار فنڈز کی تفصیلات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ضلع سرگودھا میں سیوریج، بارشی پانی کی نکاسی، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، مشینری، پارکس، ڈسپوزل اسٹیشنز، شمسی توانائی اور گندے پانی کی صفائی سمیت شہری بنیادی سہولیات کی فراہمی کے مختلف منصوبے جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments