دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں کمی شروع ہوجائیگی،ڈپٹی کمشنر

دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں کمی شروع ہوجائیگی،ڈپٹی کمشنر

دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں کمی شروع ہوجائیگی،ڈپٹی کمشنر درمیانے درجے کے سیلاب کی وجہ سے کچے کے مختلف علاقے زیر آب ہیں

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ ایمر جنسی بورڈ کا اہم اجلاس گزشتہ روز ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز ما جد بن احمد، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران، ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کے علاؤہ ایکسئن ایریگیشن جناح بیراج احمد رفیق، ایکسئن ایریگیشن میانوالی ڈویژن محمد نوید ملک اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو محکمہ آبپاشی کے افسران نے بریفنگ میں بتایا کہ اس وقت دریائے سندھ میں درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال ہے اور آئندہ چند گھنٹوں کے دوران پانی کے بہاؤ میں کمی رونما ہونا شروع ہوجائے گی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ درمیانے درجے کے سیلاب کی وجہ سے کچے کے مختلف علاقے زیر آب ہیں، تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مو ضع شریف والی،کچہ ترخیل اور دیگر کچے کے نشیبی علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم ہیں اور امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...