عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح، ڈپٹی کمشنر

عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح، ڈپٹی کمشنر

مون سون کے دوران متعلقہ ادارے الرٹ رہیں،کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے کہا ہے کہ عوام کو سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت پنجاب کی تمام جاری منصوبوں پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ستھرا پنجاب، واسا، ریسکیو 1122سمیت تمام ادارے مون سون بارشوں کے دوران فیلڈ میں متحرک،ہیں۔ کہیں بھی کوتاہی کا مظاہرہ ہوا تو سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں اے ڈی سی سیز، اسسٹنٹ کمشنرز اور پیرا فورس کے افسران سے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں 12ربیع الاوّل کے انتظامات، بیوٹیفکیشن، ستھرا پنجاب، ڈویلپمنٹ پروگرام، اسسٹنٹ کمشنرز، پیرا، پرائس کنٹرول کی کارکردگی، شجرکاری مہم سمیت دیگر جاری منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ڈی سی راولپنڈی نے مون سون سیزن میں متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...