شاعر اور ادیب معاشرے کی تعمیر و تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اورنگزیب خان کھچی

شاعر اور ادیب معاشرے کی  تعمیر و تشکیل میں اہم کردار ادا  کرتے ہیں، اورنگزیب خان کھچی

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ شاعر اور ادیب معاشرے کی تعمیر و تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔۔۔

 جبکہ ادبی تقریبات معاشرے کی فکری اور تہذیبی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتی ہیں۔ وہ جمعہ کو اکادمی ادبیات پاکستان میں مزاح نگار ڈاکٹر انعام الحق جاوید کی کلیاتِ مزاحیہ شاعری کی تقریبِ پذیرائی سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ تقریب کا اہتمام بزمِ ادب اسلام آباد نے اکادمی ادبیات پاکستان کے تعاون سے کیا تھا جس میں ممتاز ادیبوں، شاعروں، دانشوروں اور اہلِ قلم نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...