ڈی پی او توقیر محمد نعیم کا ضلع کے مختلف تھانوں کا اچانک دورہ

ڈی پی او توقیر محمد نعیم کا ضلع کے  مختلف تھانوں کا اچانک دورہ

بھلوال (نمائندہ دنیا )ڈی پی او توقیر محمد نعیم کا ضلع کے مختلف تھانوں کا سرپرائز وزٹ ی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے تھانہ بھیرہ، چوکی راجے والی، چوکی چک مبارک، تھانہ بھلوال سٹی اور تھانہ بھلوال صدر کے اچانک دورے کیے اور تھانوں کے مجموعی انتظامات، سیکیورٹی اور پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

ڈی پی او نے فرنٹ ڈیسک، حوالات، ریکارڈ اور تھانہ جات کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود افسران و اہلکاروں کو الرٹ، چوکس اور مستعد رہنے کی ہدایت کی۔ڈی پی او نے عوامی شکایات کے فوری ازالے اور شہریوں کو بروقت پولیس سروسز کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ پولیس افسران و جوانوں کی کارکردگی، تھانوں کے انتظامات اور سیکیورٹی معاملات کی باقاعدہ نگرانی جاری رکھی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...