شہری کو زندہ جلا کر قتل کرنے کے واقعے کی مرکزی ملزمہ پکڑی گئی

شہری کو زندہ جلا کر قتل کرنے کے واقعے کی مرکزی ملزمہ پکڑی گئی

ملزمہ سے مقتول کی دوستی تھی، ہاکس بے ہٹ پر تنازع کے بعد ملزمان نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ کیماڑی انویسٹی گیشن پولیس نے ماڑی پور کے علاقے ہاکس بے ہٹ میں گزشتہ سال شہری کو زندہ جلا کر قتل کرنے کے اندوہناک واقعے کی مرکزی ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔انویسٹی گیشن پولیس حکام کے مطابق تفتیشی ٹیم نے لیاری کلاکوٹ کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ نادیہ کو گرفتار کرلیا۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے گزشتہ سال مارچ میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ہاکس بے کے ہٹ میں ساجد خان کو آگ لگا دی تھی۔ شدید جھلسنے کے باعث ساجد خان دوران علاج سول اسپتال کے برنس وارڈ میں دم توڑ گیا تھا۔واقعے کا مقدمہ تھانہ ماڑی پور میں الزام نمبر 04/2025 کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزمہ سے مقتول کی دوستی تھی اور وقوعے کے روز ہاکس بے ہٹ پر کسی بات پر تنازعے کے بعد ملزمان نے مقتول پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور موقع سے فرار ہو گئے ۔حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ واقعے میں ملوث دیگر روپوش ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...